Live Updates

طاہر القادری کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان کو مبارکباد

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 دسمبر 2017 19:41

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2017ء) طاہر القادری کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان کو مبارکباد دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو اہل قرار دیے جانے کے فیصلے کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

طاہر القادری کی جانب سے عمران خان کو مبارکباد دی گئی ہے۔ طاہر القادری کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان سپریم کورٹ میں اپنی مکمل منی ٹریل دینے میں کامیاب رہے۔ اسی لیے انہیں سپریم کورٹ کی جانب سے اہل قرار دے دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے اس تاریخی فیصلے پر عمران خان کو دلی مبارکباد دیتا ہوں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات