سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا سیاست پر دور رس اثرات مرتب ہونگے،میاں کامران سیف

سپریم کورٹ کے فیصلہ سے سیاست میں کرپٹ افراد کا خاتمہ ہوگا، سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ لاہور

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے حنیف عباسی کی پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خاں کے خلاف رٹ پٹیشن کی مستردگی اور عمران خان کی نااہلی کی درخواست کو مسترد کرنے کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے جس کے سیاست پر دور رس اثرات مرتب ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکمران جماعت کے وزیروں کی جانب سے اس فیصلہ پر تنقید چور مچائے شور کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔میاں کامران سیف نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ سے سیاست میں کرپٹ افراد کا خاتمہ ہوگا اب بیرون ملک کمپنیاں ، لگژری فلیٹ اور ملکی دولت سے کاروبار کرنے والوں کا بھی جلد احتساب ہوگا اور 300ارب پاکستان کا باہر لے جانے والوں کے خلاف بھی منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائی ہوگا نیب میں کیس زیر سماعت ہیں ان کیسوں کے فیصلہ سے عوام کو جعلی مینڈیٹ حاصل کرنے والے حکمرانوں کی کرتوتوں سے عوام جلد آگاہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :