پا کستا ن کا بچہ بچہ بیت المقد س کی حر مت کے لیے جا ن کا نذرا نہ دینا جا نتا ہے،

ڈپٹی کمشنر نارووال اسلا م کی رو ح پر عمل پیرا ہو کر مسلما نو ں کے ساتھ ساتھ پو ری انسا نیت اس کی بر کا ت اور ثمر ا ت سے مستفید ہو سکتی ہے، بیت المقدس ریلی کے شرکاء سے خطاب

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:56

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) پا کستا ن کا بچہ بچہ بیت المقد س کی حر مت کے لیے جا ن کا نذرا نہ دینا جا نتا ہے،پو ر ی امت محمد یہ متحد ہو کر عا لم کفر کی اسلا م دشمن سا ز شو ں کو خا ک میں ملا سکتی ہے ، ان خیا لات کا اظہار ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے صدر امر یکہ ٹر مپ کی اسلا م دشمن پا لیسی کے خلا ف اور بیت المقد س کی حما یت میں نکا لی جا نے وا لی ریلی کے شر کا ء سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔

ڈپٹی کمشنر نارووا ل نے کہا کہ اسلا م امن پسند دین ہے ۔اس کی رو ح پر عمل پیرا ہو کر مسلما نو ں کے ساتھ ساتھ پو ری انسا نیت اس کی بر کا ت اور ثمر ا ت سے مستفید ہو سکتی ہے ۔ہما ر ا آج کا احتجا ج مکمل طور پر پر امن ہے مگر نہ صرف صو بہ پنجا ب اور پا کستا ن بلکہ پو ر ا عا لم اسلا م امر یکی صدر کی اسلا م ،امت مسلمہ ،فلسطین اور بیت المقد س کے حوا لے سے حا لیہ قا بل افسو س اقدا م کی پر زور مذ مت کر نے کے سا تھ ساتھ امر یکی انتظا میہ اور اس کے حما یتیوں کے لیے با لکل صا ف اور و ا ضح پیغا م ہے ۔

(جاری ہے)

شر کا ئے ریلی نے رنگا رنگ بینرز اور کتبے اٹھا ر کھے تھے جن پر فلسطینی مسلما نو ں ، قبلہ او ل اور عا لم اسلا م کی حما یت اور امر یکہ کی اسلا م دشمن پا لیسیو ں کی مذ مت میں نعر ے در ج تھے ۔ ریلی میں وکلا ء ،سو ل سوسا ئٹی ، طلباء و طا لبا ت ، سیا سی سما جی مذہبی و فلا حی تنظیموں ،پر نٹ و الیکٹر انک میڈ یا نما ئند گا ن نے کثیر تعدا د میں شر کت کی ۔یہ ریلی رنسیوا ل پھا ٹک سے شرو ع ہو کر سٹی تھا نہ چو ک پر اختتا م پذ یر ہو ئی ۔