پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ حافظ آباد کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے کرکٹ میچ میں سی ای او ایجوکیشن الیون نے جرنلسٹ الیون کو چار وکٹوں سے شکست دے دی

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:56

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ حافظ آباد کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے کرکٹ میچ میں سی ای او ایجوکیشن الیون نے جرنلسٹ الیون کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔میونسپل کرکٹ اسٹیڈیم حافظ آباد میں کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوںکے فروغ کے لئے محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے زیر اہتمام سی ای او ایجوکیشن الیون اور جرنلسٹ الیون کے مابین کرکٹ میچ کھیلا گیا۔

جرنلسٹ الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ دس اوورز میں 112رنز بنائے ۔سی ای او الیون نے مطلوبہ ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔اسسٹنٹ کمشنر امیتاز شاہد گوندل،ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر ساجدہ مشتاق،ڈپٹی ڈی او نوید احمد وڑائچ،جنرل کونسلر و چیئر مین پریس کلب چودھری امجد پرویز چٹھہ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سید افتخار علی شاہ،کاروباری و سماجی شخصیت محمد جمیل احمد مغل،سی ای او ایجوکیشن افتخار احمد نواز ورک میچ کے مہمانان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ آفیسر سیکنڈری ایجوکیشن رانا کوثرخاں،ڈسٹرکٹ آفیسر ایلمینٹری زنانہ روبینہ کوثر،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ماجد حسین سمیت شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی۔فاتح ٹیم کی جانب سے بلال اشرف،عمران فاروقی،علی بلال گھمن،خادم حسین۔محمد مالک نے بہترین کھیل کاق مظاہرہ کیا میچ کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر مہمانوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :