کچلاک سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، قلعہ عبداللہ میں ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاںبحق

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:46

کوئٹہ/قلعہ عبداللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات اور حادثات میں سکول طالب علم سمیت 2افراد جاںبحق جبکہ ایک زخمی ہوگیاہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمدکرکے سول ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں اس کی شناخت 28سالہ کمال الدین کے نام سے ہوئی ہے مذکورہ نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کیاگیاہے اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے ،دوسری جانب ضلع قلعہ عبداللہ میں ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 7ویں جماعت کا طالب علم جاںبحق جبکہ اس کا بھائی زخمی ہوگیاہے ۔

جاںبحق اور زخمی ہونیوالے کو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے جبکہ زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔