ہونہار طلبہ آنیوالے کل میں سبی سمیت ملک کا نام روشن کریں گی ،پاکستان ہمارا وطن ہیں نوجوانوں کیساتھ خواتین نے بھی اس کو سنوار میں رول پلے کرنا ہے،کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقارعلی باجوہ

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:46

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقارعلی باجوہ نے کہا ہے کہ سبی جیسے پسماندہ علاقے کے ہونہار طلباء طالبات نے جس محنت لگن جوش وجذبے کے ساتھ اسٹوڈنٹس ٹیلنٹ شو کے فائنل مقابلے میں حصہ لیا ہے مجھے امید ہے کہ آنے والے کل میں سبی سمیت ملک کا نام روشن کریں گی پاکستان ہمارا وطن ہیں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی اس کو سنوار میں رول پلے کرنا ہے نئی نسل ہمارا مستقبل ہے مستقبل کو بہتر بنانے میں اساتذہ کرام کو کردار اہمیت کا حامل ہے۔

وہ گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری کالج سبی میں اسٹوڈنٹس ٹیلنٹ شو کے فائنل مقابلوں کے سلسلہ میں رنگ برنگی پروقار تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری ثانوی تعلیم بلوچستان عبدالفتح بھنگر سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف سبی نواب غوث بخش باروزئی ، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسکولز بلوچستان نظام الدین مینگل ، ڈپٹی ڈائریکٹر اسکولز بلوچستان عبدالواسع کاکٹر ،ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن اسکولز سبی عبدالعزیز کرد ، ای ڈی او ایجوکیشن سبی محمد بلال ،پروگرام آرگنائزر اسسٹنٹ ڈویژنل ڈائریکٹر جان محمد خجک، اسسٹنٹ ڈویژنل ڈائریکٹر سبی حاجی محمد بخش ،جعفر کریم بھنگر ، حاجی اسرار احمد بھنگر ، ڈپٹی ڈائریکٹر اسکولز عبدالنبی ، ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسر کچھی میر عبدالنبی مگسی ، حافظ غوث بخش، پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ریلوے کالونی سبی حاجی سلیم الدین شاہوانی ، وائس پرنسپل نثار احمد ، مظہر اقبال ، پرنسپل گورنمنٹ ہائی اسکول لونی حافظ اسد الحق، اسکاؤٹس انچارج ماسٹر ارشاد احمد خلجی،محمد ندیم ، سید اختر شاہ، محمد حسن، طارق الماس ، شاہد خان،ڈی او فیمل شازیہ حفیظ ، مس نسیم طارق ، کوثر پروین ،آل پاکستان جرنلسٹس کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہر علی ، پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے ضلعی صدر محمد طاہر عباس منتظر ،کامران احمد ، ،فرحاد کے علاوہ ضلع بھر کے بوائز وگرلز اسکولوں سے آئے ہوئے اساتذہ کرام طلباء کی بڑ ی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

کرنل ذوالفقار باجوہ نے کہا کہ معاشرے کو سدھارنے کے ساتھ ساتھ تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ اسکول نرسریوں کا کام دیتے ہیں اور اسکول میں اساتذہ باغ کے مالی کا کردار ادا کرتے ہیں جس طرح باغ میں ہر رنگ ہر نسل کے پھول ہوتے ہیں اسی طرح اسکولوں میں بھی ہر رنگ ہر نسل کے بچے زیر تعلیم ہوتے ہیں اب اساتذہ کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان پھول جیسے معصوم بچوں کو اپنی صلاحیتوں سے کس طرح تناآور درخت بناتے ہے آج کے یہ بچے کل ڈاکٹر انجینئر اور دیگر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گی اساتذہ کرام طالبات کی درست سمت میں رہنمائی کرتے ہوئے زیر تعلیم طلباء طالبات کی شعوری اور ظاہری طور پر تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو آنے والے چیلنچز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا کریں تاکہ تعلیم یافتہ بچے ملک وقوم کی درست سمت رہنما ئی کرنے میں اپنی صلاحیتوں کااستعمال کرسکیں کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار باجوہ نے کہا کہ ہم سب دہشت گردی کے خلاف متحدومنظم ہے بزدل ملک دشمن عناصر پاک وطن کے خلاف اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا محب وطن شہری اپنے سرزمین وطن کی حفاظت کیلئے خون کے آخری قطرہ تک دینے کو تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :