عوام کی خدمت کا وژن لے کر اسمبلیوں میں عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں، آغا سید نواب

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:46

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے آئی پی سی ڈیپارٹمنٹ آغا سید نواب شاہ نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کا وژن لے کر اسمبلیوں میں عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں بلوچستان کی ترقی خوشحالی اور ماڈل صوبے بنانے کیلئے تمام وسائل کو استعمال کریں گے ،سی پیک منصوبے کی جلدازجلد تکمیل سبی ہرنائی ریلوے سیکشن کی بحالی جیسے منصوبے بلوچستا ن کو ترقی خوشحالی کی جانب گامزن کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا ۔

وہ جمعہ کو مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر آغا سید لیاقت علی شاہ ، میر نواز دانش ، شہباز خان ، محمد بابر حبیب کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما آغا سید نواب شاہ نے کہا کہ سرزمین بلوچستان کی تعمیر وترقی عوام کے احسا س محرومی کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے پارٹی کے اقدامات کسی سے پوشیدہ نہیں پارٹی دن رات بلارنگ ونسل عوام کی خدمت اور عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے ہمیں کسی سے سرٹیفیکیٹ لینے کی ضرورت نہیں بلوچستان میں مسلم لیگ ن کی مثبت پالیسیوں کے باعث بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب گامزن اور بلوچستان کے کئی سلگتے مسائل کا خاتمہ ہوا ہے صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث کامیابی کے ساتھ بلوچستان کیلئے جدوجہد کررہی ہیں تعلیم صحت بجلی پینے کا صاف پانی گیس اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے لوگوں کے کئی مسائل کا ازالہ ہوچکا ہے مسلم لیگ ن کی کامیاب حکمت عملی سے بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمہ مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی اغواء برائے تاوان چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی جیسے مسائل کا خاتمہ ممکن ہوا ہے مسلم لیگ ن نے عوام کی تقدیر بدلنے کا عہد کرکے اقتدار میں آئی ہمیں صرف اقتدار ہی عزت نہیں بلکہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں اور کارکنوں سے دور نہیں عوام اورپارٹی کارکن مسائل کی نشاندہی کریں ہم ان کو حل کریں گے بلوچستان کو ماڈل صوبہ بنانے کی خواش مند ہے ہمارا فرض ہے کہ ہم بلوچستان کے ساحل وسائل بلوچستان کی عوام پرخرچ کرکے ثابت کریں گے کہ مسلم لیگ ن عوام کی جماعت ہے اور اس کی قیادت عوام دوستی کے جذبے سے سرشار ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری ، صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز خان بگٹی ، صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارت وال ،صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو کے سبی کے تاریخی اور کامیاب دور ے سے ثابت ہوچکا ہے کہ اب بلوچستان امن خوشحالی کی جانب گامزن ہے انہوں نے کہ سبی ہرنائی سیکشن پر سوا سال سے کوئی تعمیراتی کام نہیں ہوا گزشتہ 12سال سے بند سبی ہرنائی سیکشن کی بحالی وفاقی اور صوبائی حکومت کی کارکردگی کا واضح ثبوت ہے سی پیک منصوبے سمیت سبی ہرنائی سیکشن کی بحالی پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے جلد ہی میگا پروجیکٹ کے ثمرات سے بلوچستان کی عوام مستفید ہونگے ۔