میاں صاحب آپ عوام پراللہ کاعذاب ہیں،ججزآپ کونکالنے کاوسیلہ بنے،آصف زرداری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 15 دسمبر 2017 19:33

میاں صاحب آپ عوام پراللہ کاعذاب ہیں،ججزآپ کونکالنے کاوسیلہ بنے،آصف ..
ملتان(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 دسمبر2017ء ) : پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہاہے کہ میاں صاحب آپ عوام پراللہ کاعذاب ہیں،میاں صاحب آپ کو پاناما نے نکالا، ججز وسیلہ بنے۔ انہوں نے آج ملتان میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے وہ اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پرنہیں ہیں۔ نوازشریف ہی مشرف کو لے کرآئے۔

(جاری ہے)

ہم نے مشرف کو مکھن سے بال کی طرح نکالا تاکہ ملک کو کچھ نہ ہو۔ہر چیز کی ایک انتہا ہےاور آپ انتہا کی عروج پر تھے۔ یہ اب بھی پوچھتا پھر رہاہےکہ مجھے کیوں نکالا۔کوئی خوش نہیں ہے صرف آپ کے چار پانچ دوست خوش ہیں۔ فرعونیت سے آگے کوئی جگہ نہیں تھی آپ کو اللہ نے نکالا۔ میاں صاحب آپ اللہ کاعذاب ہیں۔ میاں صاحب آپ کو ججز نے نکالا،ججز وسیلہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ آج کسی کے پاس بھی عوام کیلئے کل کا کوئی منشور نہیں۔

متعلقہ عنوان :