جیکب آباد، مریضوں کا علاج و ادویات نہ ملنے پر سول سرجن اور ڈی ایچ او کیخلاف آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:46

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) سول ہسپتال میں مریضوں کا علاج و ادویات نہ ملنے پر سول سرجن اور ڈی ایچ او کیخلاف اے پی سی کا احتجاجی مظاہرہ نعرے دہر،نا روڈ بلاک ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کی جانب سے سول ہسپتال انتظامیہ کی مریضوں سے زیادتی ،ادویات نہ ملنے پر ڈی ایچ او اور سول سرجن کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ ،شہید اللہ بخش پارک سے صدر شعبان ابڑو،عابد سندھی ،مختیار بلوچ ،طارق رند کی قیادت میں نکال گیا جس میں عام انسان تحریک کے ضلع صدر محمدحسن،جسقم کے عزیز سیال،نیشنل پارٹی کے احترام خارانی،ینگ شیدی محلہ کے اصغر علی ،شاہد جوادی،پیام ولایت کے شاہ محمد لاشاری،مسلم لیگ ق کے اللہ ڈنو عمرانی،اے پی ایم ایل کے ظفر مغل،ایس یو پی کے شاہد مستوئی ،قومی عوامی تحریک کے زاہد گرگیج،درشن لعل اور دیگرنے شرکت کی مظاہرین نے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور نعرے لگاتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اور دہرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گئی اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سول ہسپتالکی تباہی کے ذمہ دار ڈی ایچ اواور سول سرجن ڈاکٹر غضنفر بگٹی ہیںکروڑوں روپے کی ادویات خریدی تو جاتی ہیں پر پریضوں کو نہیں دی جاتی سول ہسپتال مریضوں کے لئے علاج گھر نہیں بلکہ عذاب گھر اور مذبحہ خانہ بن گیا ہے حال ہی میں محکمہ صحت کی نااٰہلی کی وجہ سے پولیو کا کیس ظاہر ہو اہے مریض کا علاج نہ ہونے پر شکایت لیکر آنے والے اسکے والد کو ایم ایس اور ایے ایم ایس کی جانب سے دھکے دینے کی مذمت کرتے ہیںیہ انسان دشمنی ہے زکوات فند میں بھی کرپشن کی گئی ہے ڈی ایچ او اور ایم ایس کی کرپشن کا نیب نوٹیس لے مذکوری افسران کے خلاف کاروائی کی جائے بصورت دیگر علامتی بھوک ہڑتال کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :