آٹھویںجماعت کاتاریخ اور جغرافیہ کا پرچہ آئوٹ ، بلوچستان ایگزیمیشن اینڈ اسسمنیٹ کمیشن نے پر ملتوی کرکے تحقیقات شرو ع کردیں

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) بلوچستان بورڈ کے زیراہتمام ہونیوالے جماعت ہشتم کا تاریخ اور جغرافیہ کا پرچہ آئوٹ ہونے کے بعد بلوچستان ایگزامینیشن اینڈ اسسمنٹ کمیشن نے پرچہ ملتوی کرکے تحقیقات شرو ع کردیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق جمعہ کے روز بلوچستان ایگزیمیشن اینڈ اسسمنٹ کمیشن نے جماعت ہشتم کی تاریخ اور جغرافیہ کے پرچے کی سوشل میڈیا پر فوٹوز چلائے جانے کے بعد پرچہ منسوخ کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی ،بیک کی جانب سے امتحانات میں فرائض انجام دینے والے سپرنٹنڈنٹس اور دیگر عملے کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سوال ناموں کے لفافوں کے سیل توڑے بغیر انہیں فوری طور پر کمیشن کو واپس بھجوائیں تاکہ پتہ چلایاجاسکے کہ پرچہ آئوٹ میں کونسے عناصر ملوث ہیں ۔

متعلقہ عنوان :