ٹھل کے قریب مسلح افراد کے ہاتھوں محنت کش اغوا

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:43

ٹھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) ٹھل کے قریب مسلح افراد نے محنت کش کو اغوا کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹھل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے نوجوان بلاول پہوڑ کو جونگل کے قریب اغوا کرلیا,ملنے والی معلومات کے مطابق نوجوان ٹھل میں ہوٹل پہ دن بھر مزدوری کے بعد رات گئے فارغ ہوکر گھر جارہا تھا کہ راستے میں ہی مسلح افراد کے ہتھے چڑھ گیا,رات بھر نوجوان کے گھر نہ پنہچنے پر ورثا نے دوسرے دن تھانے پہنچ کر نوجوان کے اغوا کی اطلاع دی,پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان کی بازیابی کے لئے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :