محنتی ، فرض شناس اورایماندار افسران محکمے کا فخر ہیں جن کی بدولت پنجاب پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے ‘کیپٹن (ر) عارف نواز

محسن حسن بٹ اورسلمان چوہدری نے اپنی تعیناتی کے دوران پیشہ ورانہ فرائض نہایت احسن طریقے سے سر انجام دئیے ،ہر ذمہ داری کو باکمال انداز میں ادا کرکے اپنی قابلیت کا عملی ثبوت پیش کیا‘آئی جی پنجاب

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:37

محنتی ، فرض شناس اورایماندار افسران محکمے کا فخر ہیں جن کی بدولت پنجاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے کہاہے کہ محنتی ، فرض شناس اورایماندار افسران محکمے کا فخر ہیں جن کی لگن اور محنت کی بدولت پنجاب پولیس کے نظام اور کارکردگی میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے اور یہ افسران پوری پولیس فورس کیلئے روشن مثال ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میںایڈیشنل آئی جی آپریشنز محسن حسن بٹ اور ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ llسلمان چوہدری کے پنجاب پولیس سے تبادلہ کے موقع پرمنعقد ہونے والی الوداعی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ دونوں افسران نے اپنی تعیناتی کے دوران پیشہ ورانہ فرائض نہایت احسن طریقے سے سر انجام دئیے اورہر ذمہ داری کو باکمال انداز میں ادا کرکے اپنی قابلیت کا عملی ثبوت پیش کیا۔

(جاری ہے)

الوداعی تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی امجد جاوید سلیمی ، ایڈیشنل آئی جی ڈی اینڈ آئی اعجاز حسین شاہ ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے محمد طاہر، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئراینڈ فنانس محمد طاہر، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ فیصل شاہکار، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ طارق مسعود یٰسین ، سی سی پی او لاہور محمد امین وینس ، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب عامر ذوالفقار خان ، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس وسیم سیال ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ خرم علی شاہ ، ڈی آئی جی ڈی اینڈ آئی شہزادہ سلطان ، ڈی آئی جی ایس پی یو فیصل علی رانا، ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی احمد اسحاق جہانگیر ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر بی اے ناصر سمیت سنٹرل پولیس آفس کے دیگر اعلٰی افسران بھی موجود تھے ۔

اس موقع پرآئی جی پنجاب نے دونوں افسران کوان کی شاندار خدمات کے اعتراف کے طور پر اعزازی شیلڈز سے بھی نوازا جبکہ سنٹرل پولیس آفس کے دیگر افسران نے محسن حسن بٹ اور سلمان چوہدری کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امیدظاہر کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں بھی بہترین طریقے سے سر انجام دیں گے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ محسن حسن بٹ کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ سلمان چوہدری کا تبادلہ پنجاب پولیس سے خیبر پختونخواہ پولیس میں کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :