آج احتساب کے نام پر انتقام سے سارے پردے اٹھ گئے: مریم نواز

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 دسمبر 2017 19:29

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2017ء) مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج احتساب کے نام پر انتقام سے سارے پردے اٹھ گئے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان اور جہانگیر خان ترین کیس کے فیصلے کے بعد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج احتساب کے نام پر انتقام سے سارے پردے اٹھ گئے۔ شک کی گنجائش نہیں کہ دھرنوں اور احتساب نامی انتقام کا صرف نواز شریف ہدف تھے۔ ثابت ہوگیا اقامہ صرف بہانہ تھا، نشانہ نواز شریف تھے۔ آج کے فیصلے سے تصدیق ہوگئی کہ نواز شریف کیساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :