آج کے فیصلے نے مہر ثبت کردی کہ نوازشریف سے ناانصافی ہوئی، مریم نواز

ثابت ہوگیا کہ اقامہ صرف بہانہ تھا نوازشریف ہی نشانہ تھا، عوام کااصل نمائندہ صرف نوازشریف ہے۔سپریم کورٹ فیصلے پرردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 15 دسمبر 2017 19:27

آج کے فیصلے نے مہر ثبت کردی کہ نوازشریف سے ناانصافی ہوئی، مریم نواز
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 دسمبر2017ء ) :مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نوازنے کہا ہے کہ آج کے فیصلے نے مہر ثبت کردی کہ نوازشریف سے ناانصافی ہوئی، ثابت ہوگیا کہ اقامہ صرف بہانہ تھا نوازشریف ہی نشانہ تھا، عوام کااصل نمائندہ صرف نوازشریف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سپریم کورٹ میں عمران خان کو اہل دینے کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہاکہ ثابت ہوگیا کہ اقامہ صرف بہانہ تھا نوازشریف ہی نشانہ تھا۔انہوں نے کہا کہ عوام کااصل نمائندہ صرف نوازشریف ہے۔آج جانبدرانہ احتساب اوراحتساب کے نام پرانتقام سے تمام پردے اٹھ گئے۔کسی بھی سازش ، دھرنوں اور احتساب نامی انتقام کاہدف نوازشریف ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج کے فیصلے نے مہر ثبت کردی کہ نوازشریف سے ناانصافی ہوئی۔