Live Updates

سپریم کورٹ کے باہر وزیراعظم عمران خان کے نعرے لگ گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 15 دسمبر 2017 19:20

سپریم کورٹ کے باہر وزیراعظم عمران خان کے نعرے لگ گئے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2017ء) :عمران خان نا اہلی کیس کا فیصلہ سنتے ہی سپریم کورٹ کے باہر موجود پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،کارکنان نے جوش میں آ کر وزیر اعظم عمران خان کے نعرے لگا دئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کی نااہلی کیس کے فیصلے کے موقع پر مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر جمع ہوئی۔

تحریک انصاف اور ن لیگ کے وکلاء و سیاسی رہنماؤں سے کمرہ عدالت نمبر ایک بھی کھچا کھچ بھر گیا۔ دونوں جماعتوں کے کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرہ بازی کی جس کے نتیجے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد عدالت کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں نے وزیر اعظم عمران خان کے نعرے لگائے۔ جب کہ لیگی کارکنوں نے اے ٹی ایم کارڈ ہاتھوں میں لے کر عمران خان کے خلاف نعرے بازی کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :