عدلیہ سےمحاذ آرائی سےروکنا پارٹی قیادت سےاختلافات کی وجہ بنی،چوہدری نثار

حدیبیہ ریفرنس سےمتعلق آج نوازشریف کےحق میں فیصلہ آیا ہے،مجھےمختلف سیاسی جماعتوں سےشمولیت کی پیشکش ہےلیکن ن لیگ نہیں چھوڑی۔راولپنڈی میں عوامی جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 15 دسمبر 2017 19:14

عدلیہ سےمحاذ آرائی سےروکنا پارٹی قیادت سےاختلافات کی وجہ بنی،چوہدری ..
راولپنڈی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 دسمبر2017ء ) : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اورسابق وزیرداخلہ چودھری نثارنے کہا ہے کہ عدلیہ سےمحاذ آرائی سے روکنا پارٹی قیادت سےاختلافات کی وجہ بنی،حدیبیہ ریفرنس سے متعلق آج نوازشریف کےحق میں فیصلہ آیا ہے،مجھےمختلف سیاسی جماعتوں سے شمولیت کی پیشکش ہے لیکن ن لیگ نہیں چھوڑی۔ سابق وزیرداخلہ چودھری نثارنے چونترہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حدیبیہ ریفرنس سے متعلق آج نوازشریف کےحق میں فیصلہ آیا ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کوعدلیہ کیخلاف محاذ آرائی اورتنقید سے روکا تھا۔ مجھے اداروں پر تنقید کرنے کے باعث پارٹی قیادت سے اختلافات تھے۔ آج بھی پارٹی کےساتھ اختلافات کی وجہ عدالتی معاملات ہیں۔ عدلیہ سےمحاذ آرائی سے روکنا پارٹی قیادت سےاختلافات کی وجہ بنی۔ انہوں نے کہا کہ مشرف نےمجھےالیکشن میں شکست دینےکیلیے5 ان پڑھ وزیراستعمال کیے۔جنرل(ر) مشرف نے مجھے خریدنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ 35سال سےمسلم لیگ ن میں ہوں۔مجھے مختلف سیاسی جماعتوں سے شمولیت کی پیشکش بھی ہوئی لیکن ن لیگ نہیں چھوڑی۔ چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پارٹی میں سچ بولا ہے۔ میرا سچ ہی اختلافات کی وجہ بنتا ہے۔