یوم یکجہتی فلسطین ریلی میں سرکاری اداروں کے سربراہان اور علمائے کرام سمیت طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکت

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:33

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) چکوال میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی فلسطین ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میںضلع بھر کے تمام سرکاری اداروں کے سربراہان اور تمام مکاتب فکر کے جئید علمائے کرام سمیت سکولوں کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے۔

ریلی کلمہ چوک سے شروع ہو کر بھون چوک پہنچی اور وہاں پر ایک جلسہ کی شکل اختیار کر گئی۔اس موقع پر مولانا پیر عبدالشکور نقشبندی،چوہدری امجد ایڈووکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار،چیئرمین ملک نعیم اصغر اعوان،پیر عبدالقدوس نقشبندی ،ن لیگ کے راہنما چوہدری حیدر سلطان،چیئرمین بلدیہ چوہدری سجاد احمد خان ،وائس چیئرمین چوہدری خورشید بیگ،مولانا مظہر حسین کاظمی اور شجاع قطب بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ کے منافقانہ اقدامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں، تمام امت مسلمہ فلسطین کو قبلہ اول تسلیم کرتے ہیں اور اسکی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں۔

(جاری ہے)

مقررین نے مطالبہ کیا کہ امریکی صدر اپنا فیصلہ فورا واپس لیں۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر اور ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ کی طرف سے شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا اور مولانا عبدالقدوس نقشبندی نے دعا کرائی۔

متعلقہ عنوان :