ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر کا ایک میڈیکل سٹور کو سیل، دوسرے کیخلاف مقدمہ ڈرگ کورٹ بھیجنے کا حکم

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:33

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر نے ایک میڈیکل سٹور کو سیل اور دوسرے کیخلاف مقدمہ ڈرگ کورٹ بھیجنے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

اس امر کا فیصلہ جمعہ کو ڈی سی آفس میں ان کی زیر صدارت ہونے والے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چکوال شجاع قطب بھٹی ، سی ای او ہیلتھ چکوال سید امجد علی شاہ ، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے علاوہ ڈرگ انسپکٹرز بھی موجود تھے ، اجلاس میں 12میڈیکل سٹور مالکان کے کیسز پیش کیے گئے جن پر بغیر بغیر لائسنس ، بغیر وارنٹی ، زائد المعیاد ، غیر رجسٹرڈ ادویات رکھنے اور ادویات کا ریکارڈ نہ رکھنے ایسے الزامات تھے ، اجلاس میں تمام میڈیکل سٹور مالکان کا فرداً فرداً موقف سنا گیا اور ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کی متفقہ فیصلے کی روشنی میں ایک میڈیکل سٹور کو سیل کرنے ، دوسرے کا مقدمہ ڈرگ کورٹ بھیجنے جبکہ 10میڈیکل سٹور مالکان کو وارننگ جاری کرنے کے احکامات دئیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :