چکوال، یونین کونسل بھیں میں مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکاسابقہ کونسلر مسلم لیگ ن ملک زاہد پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:30

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) یونین کونسل بھیں میں مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکاسابقہ کونسلر مسلم لیگ ن ملک زاہدپی ٹی آئی میں شامل۔یونین کونسل بھیں میں سابقہ کونسلر مسلم لیگ ن ملک زاہد نے اپنی رہائش گاہ پر ایک شاندار کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا اور پی ٹی آئی کے امیدوار برائے حلقہ پی پی -20 راجہ طارق افضل کالس کی موجودگی میں اپنے پورے گروپ اور برادری سمیت پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

ملک محمد فاروق اعوان،حاجی ملک محمد نواز،ملک محمد ریاض،جہانگیر قریشی اور ملک نوید حسن بھی پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے ۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا راجگانِ کالس کی شرافت سے متاثر ہو کر پی ٹی آئی جوائن کر رہا ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی اب وقت کی اہم ضرورت ہے اورتبدیلی کے اس سفر میںچیئرمین عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں گے اور ضمنی الیکشن میں راجہ طارق افضل کالس کی بھرپور کمپین چلائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ختمِ نبوتؐ کے ایشو پر ن لیگ نے جس طرح کا کردار ادا کیا ہے کسی بھی باضمیر شخص کا اب ن لیگ کو ووٹ دینا نا ممکن ہے۔ اس موقع پر علاقہ کے سرکردہ معززین، ورکرز اور کارکن کثیر تعداد میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :