چکوال میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی فلسطین ریلی کا اہتمام

ضلع بھر کے تمام سرکاری اداروں کے سربراہان اور تمام مکاتب فکر کے جئید علمائے کرام سمیت تمام سکولوں کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:30

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) چکوال میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی فلسطین ریلی کا اہتمام کیا گیا۔جس میںضلع بھر کے تمام سرکاری اداروں کے سربراہان اور تمام مکاتب فکر کے جئید علمائے کرام سمیت تمام سکولوں کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

جس پر امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے۔ریلی کلمہ چوک سے شروع ہو کر بھون چوک پہنچی اور وہاں پر ایک جلسہ کی شکل اختیار کر گئی۔اس موقع پر مولانا پیر عبدالشکور نقشبندی،چوہدری امجد ایڈووکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار،چیئرمین ملک نعیم اصغر اعوان،پیر عبدالقدوس نقشبندی،طالب علم عمر بٹ،ن لیگ کے راہنما چوہدری حیدر سلطان،چیئرمین بلدیہ چوہدری سجاد احمد خان ،وائس چیئرمین چوہدری خورشید بیگ،مولانا مظہر حسین کاظمی اور شجاع قطب بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ کی منافقانہ اقدامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

تمام امت مسلمہ فلسطین کو قبلہ اول تسلیم کرتے ہیں۔اور اسکی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں۔امریکہ کی یہ خام خیالی ہے کہ وہ محض ایک اعلان سے اسرائیل کے وجود کو مسلمانوں سے تسلیم کرا لے گا۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ امریکی صدر اپنا فیصلہ فورا واپس لیں۔جبکہ مقررین نے یہ بھی کہا کہ حکومت پاکستان نے فلسطین کے حوالے سے جو قدم اٹھایا ہے پوری پاکستانی قوم حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں۔آخر میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر اور ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ کی طرف سے شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا اور مولانا عبدالقدوس نقشبندی نے دعا کرائی۔اور نظامت کے فرائض اے سی لاوہ میاں محمد نذیر ادا کیے۔

متعلقہ عنوان :