وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا نشاط کالونی میں آتشزدگی سے ماں اور 2 بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:30

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا نشاط کالونی میں آتشزدگی سے ماں اور 2 بچوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور کے علاقے نشاط کالونی میں آتشزدگی کے باعث ماں اور 2 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ سے آتشزدگی کے واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔