عوام کو صاف ستھرا اور کچرے سے پاک ماحول فراہم کیلئے بلدیاتی افسران جامع حکمت عملی سے انجام دہی کو یقینی بنائیں ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) عوام کو صاف ستھرا اور کچرے سے پاک ماحول فراہم کیلئے چاروں زونوں کے بلدیاتی افسران جامع اور مربوط حکمت عملی سے فرائض کی انجام دیہی کو یقینی بنائیں ان خیا لات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سید علی حیدر شاہ نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے کیا ایڈمنسٹریٹر نے موقع پر موجو د بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام یونین کونسلوں میں رہائش پذیر عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر موجود ہلکی و بھاری مشینری اور اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جائے تمام کچرہ کنڈیوں سے کچرے کی منتقلی کے بعد چونے اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کو یقینی بنایا جائے نکاسی آب کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے سیوریج لائینوں کی مرمت اورتبدیلی کے کاموں کو بروقت مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ نالوں کی صفائی پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا سیوریج سسٹم کی بہتری کے بعد اندرونی گلیوں کی پختگی اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کاموں کا بھی آغاز کیا جائے تاکہ بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو آمد و رفت میں پیش آنے والی دشواریوں سے جلد چھٹکارہ حاصل ہوسکے موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے بلدیہ غربی کی حدود میں جاری صفائی ستھرائی، کچرے کی منتقلی اور نالوں کی صفائی کے حوالے سے جاری کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :