وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ ڈاکٹرسید الطاف حسین نے آصف علی کو بحیثیت رجسٹرار وفاقی جامعہ اردو تعینات کردیا

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ ڈاکٹرسید الطاف حسین نے آصف علی کو بحیثیت رجسٹرار وفاقی جامعہ اردو تعینات کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں آصف علی نے بروز جمعہ 15دسمبر2017کورجسٹرار کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ اس سے قبل بھی وہ جامعہ اردو کے رجسٹرارکی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔