Live Updates

مریم اور نگزیب کی بعض سیاسی شر پسندوں کی جانب سے عمران خان کی فارن فنڈنگ کے حوالے سے میڈیا سے کی گئی گفتگو اور بیان کو تروڑ مروڑ کر پیش کرنے کی مذمت

پاکستانی اقلیتی شہریوں کی آڑ لے کر تحریک انصاف یہودیوں اور بھارتی شہریوں کی جانب سے فنڈنگ کے معاملے سے جان نہیں چھڑا سکتی ،ْ بیان

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:25

مریم اور نگزیب کی بعض سیاسی شر پسندوں کی جانب سے عمران خان کی فارن فنڈنگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے بعض سیاسی شر پسندوں کی جانب سے عمران خان کی فارن فنڈنگ کے حوالے سے میڈیا سے کی گئی گفتگو اور بیان کو تروڑ مروڑ کر پیش کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کو یہودیوں اور بھارتیوں (انڈینز )کی طرف سے ملنے والی رقوم پر گفتگو کی تھی ،ْ وہ ناجائز، غیر قانونی بیرونی رقوم جو انہوں نے ڈکلیئر نہیں کیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو اس میں ملوث کرنا ذہنی مفلسی کی انتہا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستانی اقلیتیں آئین پاکستان کے تحت برابر کے شہری ہیں انہوںنے کہاکہ اقلیتوں کی عزت،وقاراور ان کے حقوق کا تحفظ کرنا مجھے آتا ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہا کہ پاکستانی اقلیتی شہریوں کی آڑ لے کر تحریک انصاف یہودیوں اور بھارتی شہریوں کی جانب سے فنڈنگ کے معاملے سے جان نہیں چھڑا سکتی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات