ْ امریکہ پر واضح کر دیا ہے خطے میں انڈیا کا پولیس مین کر دار قبول نہیں ہے ،ْ اعزاز چوہدری

پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کیلئے دونوں جانب سے برف پگھلی ہے ،ْ پاکستانی سفیر کی میڈیا کو بریفنگ

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:25

ْ امریکہ پر واضح کر دیا ہے خطے میں انڈیا کا پولیس مین کر دار قبول نہیں ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چودھری نے کہا ہے افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں ،ْ امریکہ پر واضح کر دیا ہے کہ خطے میں انڈیا کا پولیس مین کردار قبول نہیں۔

(جاری ہے)

امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے نیو یارک میں پاکستانی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کیلئے دونوں جانب سے برف پگھلی ہے ،ْامریکہ کے مختلف سیاستدانوں اور تھنک ٹینک سے رابطے میں ہوں۔

پاکستانیوں کو چاہئے کہ امریکہ سیاسی نظام کا حصہ بنیں۔ اعزاز چودھری نے کہا کہ کوئی بھی پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے ثابت نہیں کر سکتا جبکہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں۔ اعزاز چودھری نے مزید کہا کہ امریکہ پر واضع کر دیا ہے کہ خطے میں انڈیا کا پولیس مین کردار قبول نہیں۔

متعلقہ عنوان :