وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا سینئر صحافی محمد افضل خان کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:21

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا سینئر صحافی محمد افضل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) وزیر مملکت اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی محمد افضل خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افضل خان پاکستان میں جمہوری جدوجہد کے صحافتی قافلے کے ممتاز شہ سوار تھے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ افضل خان نے اپنے قلم اور عمل سے آمریت کے خلاف مزاحمت کی درخشاں روایت قائم کی۔افضل خان نے صحافت میں اعلیٰ اقدار کی روایت قائم کی جو ان کے بعد میں آنے والوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :