Live Updates

عمران خان نے دھرنا سیاست کو فروغ دے کر تعمیر و ترقی کو روکنے کی کوشش کی،ملک لیاقت حسین

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:21

راولپنڈی 15دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما وچیئرمین یونین کونسل 90ملک لیاقت حسین نے کہا ہے کہ جناح کیپ پہن لینے سے عمران خان قائد اعظم ثانی نہیں بن سکتے اور نہ ہی وہ اس طرح کے ٹوپی ڈراموں سے عوام کو دھوکہ دے سکتے ہیں ․ قائد بننے کیلئے قائدانہ کردار کی ضرورت ہوتی ہے مگر عمران خان میں دیگر خامیوں کے علاوہ ایک خامی یہ بھی ہے کہ وہ اپنے سوا کسی دوسرے کے ہاتھوں میں ملک کو ترقی کے راستے پر چلتا دیکھ نہیں سکتے ․ ا ن خیالات کااظہارانہوں نے اپنے مرکزی سیکرٹریٹ میں ن لیگی کارکنان ک ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ملک لیاقت حسین نے کہا کہ عمران خان نے دھرنا اور ناچ گانا کی سیاست کو فروغ دے کر تعمیر و ترقی کے پہئیے کو جام کرنے کی پوری کوشش کی مگر اللہ تعالی کے فضل و کرم سے مسلم لیگ ن کی پر عزم قیادت اپنے مشن پر ڈٹی رہی ․ انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے ، میگا ترقیاتی پراجیکٹس اور پاکستان کی تقدیر بدل دینے والے سی پیک سمیت دیگر منصوبوں سے پاکستان کے عوام کا معیار زندگی بلند ہو رہا ہے اور عوام کی غربت خوشحالی میں بدلنے جا رہی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :