راولپنڈی،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی میں10ملزمان گرفتار

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی10ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ و منشیات برآمد کر کے ملزما ن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق پیرودھائی پولیس نے مشتاق سے 210گرام چرس، تھانہ مندرہ پولیس نے عاطف سے 05لیٹر کھلی شراب ، تھانہ پیر ودھائی پولیس نے عدنان سے 13روند ،امیر خان سے 163روند ،تھانہ وارث خان پولیس نے اظہر سے 01عدد پستول 30بور معہ 03روند ، تھانہ بنی پولیس نے جواد سی01عدد پستول30بور معہ05روند،تھانہ ویسٹریج پولیس نے محمد ایوب سی01عدد چوری شدہ گاڑی ، جبکہ تھانہ مورگاہ پولیس نے وال چاکنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر نبیل اور عدیل کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔