ڈیرہ آئی خان ،مسافر بس کا ڈرائیور ناشتہ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:19

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) قریشی موڑ کے قریب مسافر بس کا ڈرائیور ناشتہ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے جاں بحق ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں مسافر بس ناشتے کیلئے قریشی موڑ کے قریب ایک ہوٹل پر رکی اس دورہ مسافر بس کے ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑ گیا اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا واقع کی اطلاع پر ایس ایچ او گومل یونیورسٹی منہاج سکندر بلوچ موقع پر پہنچ گئے اور اس واقع کی تفتیش شروع کر دی‘ ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈرائیور کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :