امریکہ کی طرف سے یہودیوں کی خوشنودی کیلئے یروشلم میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، رمضان توقیر

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:19

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر نے کہا کہ ہے امریکہ کی طرف سے یہودیوں کی خوشنودی کیلئے یروشلم میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کے فیصلے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ،تمام مسلمان بیت المقدس میں امریکی سفارت خانہ نہیں بننے دینگے ،ٹرمپ اپنے ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو کوٹلی امام حسین کے سامنے ڈیرہ بنوں روڈ پر شیعہ علماء کونسل کی طرف سے کئے گئے احتجاجی مظاہرے سے کی قیادت کرتے ہوئے کیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر شرکاء کی طرف سے امریکہ اور اسرائیل کیخلاف بینرز اٹھائے گئے تھے،اس موقع پر کہا کہ 34ممالک کی فوج اس وقت کہاں ہے اور وہ ممالک کیوں خاموش ہیں اور یہ فوج امریکہ اور اسرائیل کے اس اقدام پر خاموش کیوں ہے۔

متعلقہ عنوان :