سٹڈی سرکلز اور ملحقہ اداروں میں میرٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور

قوائد و ضوابط پر پورا نہ اترنیوالے اداروں کیساتھ کسی قسم کی رعایت روا نہ رکھی جائے،وائس چانسلرگومل یونیورسٹی

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:19

ڈیر ہ اسماعیل خا ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور نے کہا ہے کہ سٹڈی سرکلز اور ملحقہ اداروں میں میرٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،تعلیمی بہتری کو یقینی بنانے میں تمام تر کوششوں کو بروئے کار لایا جائے گا ، میرٹ بالادستی کو یقینی بنایا جائے ،قوائد و ضوابط پر پورا نہ اترنیوالے اداروں کیساتھ کسی قسم کی رعایت روا نہ رکھی جائے۔

وہ بروز جمعہ یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ آف فاصلاتی نظام تعلیم اور ایفی لی ایشن کمیٹی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ گومل یونیورسٹی کے رجسٹرار دل نواز خان، ڈائریکٹر فاصلاتی نظام تعلیم پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق دین فیکلٹی آف الگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد خان ڈائریکٹر گریجوایٹ سٹڈیز ڈاکٹر شادی اللہ خان ڈائریکٹر کوالٹی انہا سمنٹ سیل پروفیسر ڈاکٹر عمران ممبر سنڈیکیٹ احمد علی خان ڈپٹی ڈائریکٹر ایفی لی ایشن طارق محمود جتوئی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر 1 اور دیگر ممبران کمیٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے کہا کہ گومل یونیورسٹی کی طرح اس ادارے سے الحاق شدہ اداروں میں بھی میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا، قوائد و ضوابط پر پورا نہ اترنے والے اداروں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت روا نہ رکھی جائے اجلاس میں رجسٹرار گومل یونیورسٹی نے بتایا کہ ڈائریکٹر فاصلاتی نظام تعلیم پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کے ہمراہ کمیٹی نے متعدد ملحقہ اداروں کے اچانک دورے کئے اور وہاں دستیاب انتظامی اور تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا اور اداروں کو تمام تر قوائد کی پاسداری یقینی بنانے کی ہدایات کیں جس پر وائس چانسلر نے خوشی کااظہار کیا اور کہا کہ ہم سب نے ٹیم ورک سے گومل یونیورسٹی کو ترقی کی جانب لے جانا ہے۔

ڈائریکٹر فاصلاتی نظام تعلیم پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق نے بتایا کہ ملک بھر میں فاصلاتی نظام تعلیم کے تحت قائم مراکز کی تعداد 51 تک پہنچ گئی ہے جن کے معیار کا باقائدہ جائزہ لیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں یونیورسٹی پالیسی کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے وائس چانسلر نے اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف فاصلاتی نظام تعلیم کی کارکردگی کو سراہا انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے ادارے ہمارے فاصلاتی نظام تعلیم کی پیروی کررہے ہیں جو قابل ستائش ہے انہوں نے ڈاکٹر محمد صدیق کی اس ضمن میں کاوشوں کو سراہا اجلاس میں متعدد تعلیمی اور انتظامی امور پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :