رائٹ ٹو انفارمشن ایکٹ کا کے تحت ڈی ایچ کیو ہسپتال میں معلومات تک رسائی کیلئینوٹس بورڈ آویزاں کردیاگیا

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:19

ہری پور ا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء)خیبر پختون خوا حکومت کا جوابدہی کے شہرہ آفاق قانون رائٹ ٹو انفارمشن ایکٹ کا ایک اور سنگ میل ڈی ایچ کیو ہسپتال میں معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت بنیادی معلومات کی آسان فراہمی کے لیے نوٹس بورڈ آویزاں کردیاگیاہے جس کا افتتاح مانیٹرنگ آفیسر چنگیز خان کی دعوت پریوسف ایو ب خان اور اکبر ایو ب خان نے کیا اس موقع پر ضلع ناظم عادل اسلام ڈی ایچ ا و مشتاق تنولی اور تحسین الحق اعوان بھی موجودتھے ڈاکٹر سردار اورنگزیب کا پبلک انفارمشن آفیسر کا نوٹیفیکیشن ایک ماہ قبل ہوچکا ہے عوام کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت درخواست دے کر بلاتعطل معلومات حاصل کرسکتے ہیں اس موقع پر یوسف ایوب خان نے انتظامیہ کو معلومات کی فراہمی میں کوتاہی نہ کرنے کی ہدایت کی ۔