حکومت نے جو 10کروڑ روپے کا فنڈز جاری کیا اس سے دیگر سہولیات کی فراہمی کیساتھ ہسپتال کی تزئین و آرائش کو بھی یقینی بنائی جائے ،صوبائی مشیر مواصلات اکبر ایوب خان کا افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:19

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء)وزیر اعلی کے مشیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے کہاکہ حکومت نے جو دس کروڑ روپے کا فنڈز جاری کیا ہے اس سے دیگر سہولیات کی فراہمی کیساتھ ساتھ ہسپتال کی تزئین و آرائش بھی یقینی بنائی جائے وہ بروزجمعہ سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہریپورمیں کمپیوٹرائزڈ اوپی ڈی سلپ کائونٹر اور ایکسرے پلانٹ کا افتتاح پر خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر مشتاق تنولی ضلعی ناظم عادل اسلام ایم ایس ڈاکٹرسیف اللہ خالد ڈی ایم ایس ڈاکٹر مدثر اقبال تحسین الحق اعوان آر ٹی آئی کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر چنگیز خان سمیت ڈاکٹر جاوید اقبال ڈاکٹر طاہر انگیز ڈاکٹر اورنگزیب ڈاکٹر منور آفریدی سپرنٹنڈنٹ سردار شفیق ممبر ضلع کونسل راجہ ناصر کیانی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات ومنتخب بلدیاتی نمائندے موجود تھے افتتاح کے بعد انھوںنے ہسپتال کے مختلف شعبوں کاوزٹ بھی کیا اس دوران ایم ایس ڈاکٹر سیف اللہ خالد نے انھیں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وزٹ کے دوران اکبر ایوب خان نے کہا کہ حکومت نے جو دس کروڑ روپے کا فنڈز جاری کیا ہے اس سے دیگر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہسپتال کی تزئین و آرائش بھی یقینی بنائی جائے چھتوںکی جگہ پرانی فائبر شیٹس دیکھ کر بھی انھوںنے ناراضگی کا اظہا رکیا اور کہا کہ اسے فی الفور ہٹا یا جائے جس کے لیے آئندہ ہفتے انھوںنے متعلقہ محکموں کی میٹنگ طلب کرنے کی ہدایت کی اسی طرح ایچ ایم بی فنڈز سے مزید ڈائیلائسز مشینوں کی جلد خریداری یقینی بناکرمریضوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں اور چلڈرن وارڈ کے مسائل بھی حل کیے جائیں حکومت سرکاری ہسپتالوں کو تمام تر سہولیات اور فنڈز فراہم کررہی ہے اب کسی دوسرے ضلع کو مریض ریفر کرنے کی شکایات نہیں ملنی چاہیے ہماری خواہش ہے کہ جس طرح قومی رینکنگ میں محکمہ تعلیم پورے ملک میں پہلے نمبر پرآیا ہے اسی طرح محکمہ صحت بھی اپنی کارکردگی دکھائے یوسف ایوب خان نے ایم ایس کو کہا کہ ڈی ایچ کیو کے لیے 37نئے سویپر بھرتی کیے گئے ہیں ان سے کام لیا جائے اور اب صفائی ستھرائی کی کوئی شکایت نہیں ہونی چاہیے انھوںنے ہسپتال کے باہر میڈیکل ریپ کی موجودگی پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ دو بجے سے قبل میڈیکل ریپ کی سرکاری ہسپتال میں موجودگی غیر قانونی اور صوبائی حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی ہے ایم ایس کو اس کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔