ایف پی سی سی کے انتخابات 2018میں سینیٹرحاجی غلام علی پینل سے حاجی عبداللہ بلا مقابلہ نائب صدر منتخب

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:19

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس کے انتخابات برائے سال 2018میںصدارتی ایوارڈیافتہ سینیٹرحاجی غلام علی کے پینل سے بلوچستان میں حاجی عبداللہ بلا مقابلہ نائب صدرکامیاب ہوگئے،انہوںنے نومنتخب صدر کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یوبی جی ٹوٹ پھوٹ کاشکارہے،بلوچستان سے نائب صدر کی کامیابی بزنس کمیونٹی کا بزنس مین پینل اورپاکستان بزنس مین گروپ پراعتماد کااظہاراوربی یوجی کیلئے بہت بڑادھچکاہے،حاجی غلام علی نے بلوچستان کے لیڈرغلام فاروق اورحاجی ولی خان نورزئی سمیت بزنس کمیونٹی کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کی بزنس کمیونٹی ایک پیج پرہے،جس سے بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کودرپیش مسائل حل ہونگے اوربلوچستان کی طرح دیگرصوبوںکے چیمبرزفیڈریشن اورایسوسی ایشنزبھی مسائل کے حل کیلئے بزنس مین پینل اورپاکستان بزنس مین گروپ کاساتھ دینگی،ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روز پاکستان کی مشہورومعروف شخصیت عقیل کریم ڈیڈی کی طرف سے حاجی غلام علی اوران پینل کے اعزازمیں دئیے گئے پروقار عشائیہ سے خطاب کے دوران کیاجس میں ایف پی سی سی آئی کے ای سی اورجی بی ممبران سمیت سینکڑوںکی تعدادمیںصنعتکاروںنے شرکت کی،انہوںنے کہاکہ گزشتہ تین سالوںمیںفیڈریشن کوکمزوراوربزنس کمیونٹی کے مسائل میں اضافہ کیاگیاجس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ہے،750آئٹم پر آر ڈی(ریگولرٹی ڈیوٹی)عائد کی گئی جس کی مذحمت کی بجائے حکومتی اقدام کوخراج تحیسن پیش کیاگیاجوبزنس کمیونٹی کی پیٹھ میں خنجر گھپنے کے مترادف ہے،انہوںنے یقین دلایاکہ وہ اوران کاپینل پورے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے عزت ووقارمیں اضافہ کیساتھ مشکلات کوحل کرنے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائینگے۔