صوابی میں جاری بجلی کی ترسیل سے مختلف منصوبوں کو جلد ازجلد عملی جامہ پہنایا جائے تاکہ عوامی محرومیوں کا خاتمہ کیا جاسکے

سپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کی اہم میٹنگ میں پیسکو حکام کو تائید

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) سپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے سپیکر چیمبر میں ہونے والے ایک اہم میٹنگ میں پیسکو حکام کو تائید کی کہ صوابی میں جاری بجلی کی ترسیل کے حوالے سے مختلف منصوبوں کو جلد ازجلد عملی جامہ پہنایا جائے تاکہ صوابی کے عوام کو ریلیف دیا جاسکے اور ان کی محرومیوں کا خاتمہ کیا جاسکے،زروبی فیڈر کیلئے ٹینڈرجاری ہو چکا ہے اور اس پر کام 30جنوری 2018تک مکمل ہو جائے گا ۔

بام خیل فیڈر پر بجلی کے کم وولٹیج کامسئلہ حل کرنے کیلئے بجلی کے تاروں کی ری کنڈکٹنگ سے وولٹیج کا مسئلہ حل ہو جائے گا ،اس موقع پر پیسکو کی طر ف سے محمد امجد جی ایم ٹیکنیکل ،فواد حبیب پی ڈی کنٹریکشن ،عثمان اکبر ایکسین ای این صوابی ،محمد نعیم ایس ای صوابی اور سہیل خان ناظم چھوٹا لاہور موجود تھے ،پیسکو حکام نے سپیکر اسد قیصر کو بتایا کہ مختلف منصوبے جن میں جلبئی مانکی ،ٹھنڈکوئی ،زروبی فیڈر ز کیلئے سامان کی ترسیل ،بام خیل فیڈرمیں بجلی کی کم وولٹیج کا مسئلہ ،باجابام خیل اور چھوٹا لاہور کے گرڈسٹیشن کی تعمیر اور خراب ٹرانسفارمر ز کی مرمت کا مسئلہ شامل تھا ۔

(جاری ہے)

پیسکوحکام نے سپیکر کو بتایا کہ جلبئی مانکی اور تورڈھیر فیڈرز کیلئے ضروری سامان کی ترسیل پوری ہونے کو ہے اور 30جنوری 2018تک دونوں فیڈر ز پر کام مکمل ہو چکا ہو گا۔ٹھنڈکوئی فیڈر کی لائنزپر لوڈکم کرنے کیلئے کام جاری ہے جوکہ 15فروری 2018تک مکمل ہو جائے گا ۔زروبی فیڈر کیلئے ٹینڈرجاری ہو چکا ہے اور اس پر کام 30جنوری 2018تک مکمل ہو جائے گا ۔بام خیل فیڈر پر بجلی کے کم وولٹیج کامسئلہ حل کرنے کیلئے بجلی کے تاروں کی ری کنڈکٹنگ سے وولٹیج کا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔

باجا بام خیل گرڈسٹیشن کے قیام کیلئے زمین کے حصول کیلئے سیکشن 4کا اطلاق ہو چکا ہے چھوٹا لاہور گرڈسٹیشن تکمیل کی مراحل میں ہے اور جلد ہی اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا ۔سپیکر اسد قیصر نے پیسکو حکام کو تاکید کی کہ گرمی کے موسم سے پہلے ہی صوابی کے مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبوں ،تاروں ،ٹرانسفارمرز اور دیگر اہم تنصیبات کی مرمت اور تبدیلی کے عمل کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو گرمی کے موسم میں پہنچنے والے تکلیفات اور مصائب کا ازالہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :