مساجد اور منبر و محراب ہمیشہ سے مسلمانوں کیلئے مرکز رہے ہیں ،

ان کی حفاظت و خدمت کرنیوالوں کو صوبائی حکومت بے یار ومدد گار نہیں چھوڑے گی ، تمام ویلج کونسلز سے اعداد و شما ر کو 22 دسمبر تک جمع کر کے بھیج دیں تاکہ صوبائی حکومت آئمہ کرام کیلئے اعزازیہ کا انتظام کرئے ،صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ خان

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا وپارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا کہ مساجد اور منبر و محراب ہمیشہ سے مسلمانوں کے لیے مرکز رہے ہیں معاشرے کے اصلاح میں ان کا کلیدی کردار ہے اور ان کی حفاظت اور خدمت کرنے والوں کو صوبائی حکومت بے یار ومدد گار نہیں چھوڑے گی ، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پورے صوبے سے مساجد اور آئمہ کرام کے اعداد و شمار کو جمع کر کے اعزازیہ مقر ر کر رہی ہے ۔

بروز جمعہ وہ اجلا س ہوا سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں وزیر زکواة وعشر و اوقاف حاجی حبیب الرحمان ، سیکرٹری بلدیات سید جمال الدین شاہ ، سیکرٹری اوقاف ، ڈی جی بلدیات ، ایڈمینسٹریٹر اوقاف اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ، اجلاس میںفیصلہ ہوا کہ تمام صوبہ سے مساجد اور آئمہ کرام کا ڈیٹا جمع کیا جائے گااور ویلج کونسل /نائبرہوڈ کونسل سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی کہ پورے صوبے کے تمام ویلج کونسلز سے مساجد اور آئمہ کرام کے اعداد و شما ر کو 22 دسمبر تک جمع کر کے بھیج دیں تاکہ صوبائی حکومت ان آئمہ کرام کے لیے اعزازیہ کا انتظام کریں ۔

(جاری ہے)

سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ خان نے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بلدیات کے ویلج سیکرٹریز تما م ویلج کونسلز سے ڈیٹاجمع کرے گی اور صوبائی حکومت کو 22 دسمبر تک بھیجے گی ۔ انہوںنے کہاکہ ہم حقیقی معنوں میں تبدیلی کی جدوجہد کررہی ہے ۔ علماء کرام کو ان کا جائز مقام دیں گے ۔