خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیر اہتمام پہلی بین لاقوامی 2روزہ کو الٹی ایشو رنس کا نفر نس 18دسمبرکو ہوگی

امریکہ، بر طانیہ، جرمنی، سعودی عرب،بحر ین و فلپائن کے علاوہ ملک بھر سے 100ملک جا معا ت سے کو الٹی انہانسمنٹ سیل کے سر براہان شرکت کرینگے،کو الٹی انہانسمنٹ سے متعلق 25 مقالہ جات پیش کئے جا ئیں

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی(کے ایم یو) پشاور کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیر اہتمام پہلی بین لاقوامی دوروزہ کو الٹی ایشو رنس کا نفر نس سوموار18دسمبرسے شروع ہوگی جس کے لیئے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ یہ کانفرنس دو دن 18 اور 19 دسمبر کو منعقد ہوگی جس میں امریکہ، بر طانیہ، جرمنی، سعودی عرب،بحر ین اور فلپائن کے علاوہ ملک بھر کی سو سے زائدجا معا ت سے کو الٹی انہانسمنٹ سیل کے سر براہان، منتظمین اور دیگر متعلقہ ماہرین شرکت کر یں گے۔

کا نفرنس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کے ایم یو کے کو الٹی ا نہا نسمنٹ سیل کی ڈپٹی ڈائریکٹر آسیہ بخا ری نے کہا ہے کہ یہ دو روزہ کانفرنس طویل مشا ورت اور غوروغوض کے بعدمنعقد کی جا رہی ہے جس میں کو الٹی انہانسمنٹ سے متعلق 25 مقالہ جات پیش کئے جا ئیں گے جبکہ ان کے علاوہ بیرونی ممالک سے آئے ہوئے بین الاقوامی ما ہر ین بھی اس کانفرنس کے شرکاء سے خصوصی خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

انھو ں نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد ملک بھر اور خا ص کر تر قی یافتہ ممالک میں کو الٹی انہانسمنٹ کے حو الے سے ہو نے والی پیش رفت کی روشنی میں پا کستان کی جا معا ت کے مجمو عی معیا ر کو بہتر بنا نے کیلئے سفارشا ت مر تب کر نا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس سے نہ صرف ملک بھر کی جا معا ت کے کو الٹی انہانسمنٹ سیل کے منتظمین اور قا ئدین کو ایک چھت تلے جمع ہو نے کا مو قع ملے گا بلکہ اس سے تعلیمی معیا ر کی بہتر ی کے حوالے سے تجربات کے تبادلے اور تعلیمی معیا ر کی بہتری کی نئی تجا ویز سا منے لانے میں بھی مددملے گی۔ انھو ں نے اس عظم کا اظہار کیا کہ اس کانفرنس کوہر لحا ظ سے کا میا ب اور مثالی بنانے کے لیئے کو ئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :