بیت المقدس کو کسی بھی صورت اسرائیل کا دارالحکومت نہیں بننے دیں گے،متحدہ تاجر گرینڈ الائنس

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:18

ْپشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) متحدہ تاجر گرینڈ الائنس کے جنرل سیکرٹری حاجی حلیم سید مہمندنے واضح کیا ہے کہ قبلہ اول کی حفاظت کیلئے جان دینے کو تیار ہیں ‘بیت المقدس کو کسی بھی صورت اسرائیل کا دارالحکومت نہیں بننے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دینے کا اعلان امت مسلمہ کیلئے چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے اور ہم کبھی بھی ایسا نہیں ہونے دیں گے اس اقدام سے ٹرمپ نے عالمی امن کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے اور اس سلسلے میں پوری دنیا میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ٹرمپ نے اس قسم کے فیصلہ واپس نہیں لئے تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے جس کا ذمہ دار صرف اور صرف امریکہ ہوگا انہوں نے کہا کہ پوری امت مسلمہ متحد ہے اور اپنے خلاف ہونیوالی سازشوں کا مقابلہ کرنا خوب جانتی ہے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو للکارنے والے کبھی ناپاک ارادوں میں کامیاب نہیں ہوسکتے انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں اپنا اتحاد برقرار رکھیں اور اس عالمی سازش کو مل کر ناکام بنائیں۔

متعلقہ عنوان :