باجوڑ سیاسی اتحاد کی فاٹا اصلاحات بل موخر کرنے پر شدید مذمت

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:18

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) باجوڑ سیاسی اتحاد کی فاٹا اصلاحات بل موخر کرنے پر شدید مذمت ،باجوڑایجنسی کے تمام سیاسی جماعتوں کے اتحاد (باجوڑسیاسی اتحاد) کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت سید عبدالمنان کاکاجی صدر مقام خار میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جماعت اسلامی کے امیر قاری عبدالمجید ، صوفی حمید ، قومی وطن پارٹی کے حاضر محمد خان ، پیپلز پارٹی کے صدر اورنگزیب انقلابی ، مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری گل کریم خان ، سینئر نائب صدر انورالحق ، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ملک عطاء اللہ خان ، شاہ نصیر خان ، تحریک انصاف کے صدر ڈاکٹر خلیل الرحمن، نجیب اللہ ، عامر خان ، نورمحمد اور دیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس میں قومی اسمبلی کے اجلاس سے فاٹااصلاحات بل کو ایجنڈے سے نکالنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ فاٹا اصلاحات بل کو اسمبلی میں پیش کیاجائے ورنہ سیاسی اتحاد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کریگا۔

متعلقہ عنوان :