قبائلی عوام بجلی بل دیں گے تو بجلی کی فراہمی ہوگی، فاٹا میں لوڈشیڈنگ کی بنیادی وجہ بجلی بل نہ دینا ہے ،ٹیسکو چیف فاٹا

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:16

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) ٹیسکو چیف فاٹا ذکا اللہ خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ قبائلی عوام بجلی بل دیں گے تو بجلی کی فراہمی ہوگی، فاٹا میں لوڈشیڈنگ کی بنیادی وجہ بجلی بل نہ دینے کیوجہ ہے ۔

(جاری ہے)

وہ بروز جمعہ دورہ باجوڑایجنسی کے موقع پر زیر تعمیر 132کے وی گریڈ اسٹیشن کے معائنے پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ واپڈہ ایک کاروباری محکمہ ہے ہم اُتنی بجلی دیں جتنا ہمیں رقم ملے گا، ،عوام سے اپیل کی کہ وہ بجلی کے اضافی استعمال سے گریز کریں کیونکہ اس کے کم استعمال سے ہمارے اُن بھائیوں کو بھی بجلی مل جائیگی جہاں بجلی نہ ہونے کے برابر ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ باجوڑایجنسی میں 132کے وی گریڈاسٹیشن 2018میں مکمل ہوجائیگا جس سے باجوڑ میں بجلی کی کمی پوری ہوجائیگی ۔ ذکااللہ خان گنڈا پور نے قبائلی عوام پر زور دیا کہ بجلی بل سے واقف ہوجائے کیونکہ یہ بجلی ہم بھی خرید کر آپ کو فراہم کررہے ہیں اور اس وجہ سے ان کی قیمت ادا کرنا بہت ضروری ہے اور اس کے بدولت ایجنسی میں بجلی کی کمی کو پورا کیاجائے گا اور یہ عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کاروباری مراکز میں بجلی بل ادا کرنا بہت ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :