الخدمت فائونڈیشن باجوڑ نے 25 خصوصی افراد میں وہیل چیئر ز اور 25یتیم بچوں میں امدادی رقوم تقسیم کردیں

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:16

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) الخدمت فائونڈیشن باجوڑ کی جانب سی25 خصوصی افراد میں وہیل چیئر ز اور 25یتیم بچوں میں امدادی رقوم تقسیم کی گئی ۔ اس سلسلے میں ایک تقریب المرکز اسلامی عنایت کلے میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی باجوڑ قاری عبدالمجید تھے ۔ا س موقع پر صدر الخدمت فائونڈیشن لطیف جان اور دیگر بھی موجودتھے ۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران 25خصوصی افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئی جبکہ25یتیم بچوں میں فی کس 28300روپے نقداور سکول سٹیشنری سمیت سکولز بیگز بھی تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی باجوڑایجنسی کے امیر قاری عبدالمجید نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے مگر حکمرانوں کی غفلت کے باعث الخدمت فائونڈیشن نے یہ کام اپنے کندھوں پر لیاہیں۔ قاری عبدالمجید نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن یتیموں اور خصوصی افراد کے فلاح وبہبود کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے ۔ تقریب سے الخدمت فائونڈیشن باجوڑ کے صدر لطیف جان نے بھی خطاب کیا ۔ لطیف جان نے کہا کہ سال2017؁ء میں 120خصوصی افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کئے گئے ۔