محکمہ سوئی گیس نے گیس پریشر میں کمی کی شکایات کے خاتمے کیلئے زنگ آلود پائپوں کو نئے پی وی سی پائپوں سے تبدیل کرنا شروع کردیا ہے،وائس چیئرمین راؤسعد

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:04

دیپالپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) وائس چیئرمین ضلع اوکاڑہ راؤسعد اجمل خان نے کہا ہے کہ سوئی گیس پائپوں کی تبدیلی سے گیس میں کمی جیسے مسائل کا خاتمہ ہوجائیگا ،پائپوں کی تبدیلی سے متاثرہ گلیوں کی مرمت کیلئے بھی فنڈز میونسپل کمیٹی کو جاری ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین ضلع اوکاڑہ راؤسعد اجمل خان نے اتحاد پریس کلب کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ سوئی گیس نے گیس پریشر میں کمی کی عوامی شکایات کے خاتمے کیلئے تمام پرانے زنگ آلود پائپوں کو نئے پی وی سی پائپوں سے تبدیل کرنا شروع کردیا ہے جس سے نہ صرف گیس کے ضیاع کا خاتمہ ہوجائے گا بلکہ ان اور میعاری پائپوں کی بدولت گیس کی کمی اورپریشر نہ ہونے جیسے مسائل سے بھی چھٹکاراملے گا۔

علاوہ ازیں پائپوں کی تبدیلی کے دوران گلیوں کی توڑ پھوڑ اور عوامی مشکلات بارے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہا کہ گلیوں کی فوری مرمت کیلئے تحصیل میونسپل کمیٹی دیپالپور کوفنڈز جاری کروا دئیے گئے ہیں جو بہت جلد اس پر کام شروع کروا دے گی ۔

متعلقہ عنوان :