پنجاب صوفیاء کی دھرتی ہے جنہوں نے پیار اور محبت کا درس دیا، چیئرمین چوہدری زاہد

جمعہ 15 دسمبر 2017 19:01

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) چیئرمین ضلع کونسل چوہدری زاہداقبال نے کہاہے کہ پنجاب صوفیوں کی دھرتی ہے جنہوں نے پیار اور محبت کا درس دیااور اپنے عمل سے لاکھوں افراد کو اسلام کی روشنی سے منور کیا ۔ ہمیں چاہیے کہ صوفیانہ کلام کے ذریعے پھر سے معاشرے میں محبت اور امن کو فروغ دیں اور اپنے اختلافات کو بھلا کر اتحاد کا مظاہرہ کریں ۔

وہ یہاں جناح ہال میں ’’صوفی سنگ‘‘ تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں معروف قوال شیر میانداد نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کا اہتمام ساہیوال آرٹس کونسل نے کیا تھا جس میں کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی ‘ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ صائمہ احداور ریذیڈنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ریاض ہمدانی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ ’’صوفی سنگ‘‘ میں شیر میانداد نے حمد ‘نعت شریف اور بابا بلھے شاہ کا کلام پیش کرنے کے علاوہ معروف گیت بھی سنائے جسے حاضرین نے بیحد سراہا۔

چوہدری زاہد اقبال نے شاندار محفل کے انعقاد پر ساہیوال آرٹس کونسل کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ امن اور رواداری کے فروغ میں اولیاء کے کردار کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور معاشرے کے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ اس عالمگیر پیغام پر اس کی روح کے مطابق عمل کریں۔

متعلقہ عنوان :