Live Updates

آج شاہ کو بچانے کیلئے ایک چور اور ڈاکو کی بلی چڑھی ہے،آج وہ اے ٹی ایم بھی بند ہوئی جس سے دھرنے ہوتے تھے،،عمران خان کی نا اہلی کیسے ہو سکتی تھی اگر وہی نا اہل ہو جاتے تو ڈگڈگی بجانے والے کس سے دھرنے کرواتے، کس سے اداروں کو گالیاں دلواتے،جس کو سنگسار ہونا چاہیے ہمارا قانون کہتا ہے کہ وہ اہل ہے ، جہانگیر ترین نا اہل نہیں ہوئے لگتا ہے کہ خان صاحب کی جیب کاٹی گئی ہے،نواز شریف کو اہلیت کیلئے کسی فیصلے کی ضرورت نہیں، وہ فیصلوں کے مرہون منت نہیں ہیں، اہلیت اور نا اہلیت کا فیصلہ عوامی عدالت کرے گی، نواز شریف خاموش نہیں رہیں گے،یہ عوام کی آواز ہے،ہم نے اس جنگ کو چھوڑا نہیں، نواز شریف کی جدوجہد جاری رہے گی،برطانوی راج کی باقیات کے جو ادارے ہیں وہ ہمارے مستقبل کو روشن دیکھنا پسند نہیں کرتے

مسلم لیگ( ن) کے رہنمائوں مریم اورنگزیب ، دانیال عزیز ، طلال چوہدری اور مصدق ملک کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 15 دسمبر 2017 18:38

آج شاہ کو بچانے کیلئے ایک چور اور ڈاکو کی بلی چڑھی ہے،آج وہ اے ٹی ایم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) مسلم لیگ( ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ آج شاہ کو بچانے کیلئے ایک چور اور ڈاکو کی بلی چڑھی ہے،آج وہ اے ٹی ایم بھی بند ہوئی جس سے دھرنے ہوتے تھے،،عمران خان کی نا اہلی کیسے ہو سکتی تھی اگر وہی نا اہل ہو جاتے تو ڈگڈگی بجانے والے کس سے دھرنے کرواتے، کس سے اداروں کو گالیاں دلواتے،جس کو سنگسار ہونا چاہیے ہمارا قانون کہتا ہے کہ وہ اہل ہے ، جہانگیر ترین نا اہل نہیں ہوئے لگتا ہے کہ خان صاحب کی جیب کاٹی گئی ہے،، نواز شریف کو اہلیت کیلئے کسی فیصلے کی ضرورت نہیں، وہ فیصلوں کے مرہون منت نہیں ہیں، اہلیت اور نا اہلیت کا فیصلہ عوامی عدالت کرے گی، نواز شریف خاموش نہیں رہیں گے،یہ عوام کی آواز ہے،ہم نے اس جنگ کو چھوڑا نہیں، نواز شریف کی جدوجہد جاری رہے گی،برطانوی راج کی باقیات کے جو ادارے ہیں وہ ہمارے مستقبل کو روشن دیکھنا پسند نہیں کرتے، ان خیالا ت کا اظہا ر وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب ، وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز ، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری ، اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک نے جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہو ئے کیا، مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی نے کہا کہ میں اس فیصلے پر اپنی رائے آپ کو تفصیلی فیصلے کے بعد دوں گا، باقی چیزیں کہ عدالت نے کس طرح فیصلہ کیا آپ کے سامنے رکھوں گا، اس موقع پردانیال عزیز نے کہا کہ اس فیصلے کا مختصر لائحہ عمل نظر آتا ہے کہ جہانگیر ترین کو قربان کر کے انصاف کا دکھاوا کر کے عمران خان کو بچانا مقصود تھا، یہ عین اسکرپٹ کے مطابق ہے،1جون 2017کی اخباروں میں رپورٹنگ کی گئی، جس کی کسی نے تردید نہیں کی، پی ٹی آئی کی فارنگ فنڈنگ پر الیکشن کمیشن کو 5سال تک محدود کر دیا گیا ہے، یہ پانچ سال کی تاریخ بھی متنازع ہے، پی ٹی آئی وہ جماعت ہے جس میں عمران خان نے اعتراف کیا کہ جوئے کے ذریعے میں نے قرض اتارا، میں نے دبئی سے چھپا کر پیسے منگوائے ہیں، نواز شریف کی رپورٹ میں تو 1962تک چلے گئے تھے اور یہاں پانچ سال، کیا نواز شریف کو پانچ سال تک نہیں محدود کیا جا سکتا تھا، نظر آ رہا ہے کہ فیصلے میں الیکشن کمیشن پر پانچ سال کی قد غن لگا دی گئی ہے، یہ وہ ثبوت ہیں کہ دونوں فیصلوں میں الگ انصاف ہیں، فار و ق ستار، اور خورشید شاہ بھی کہ رہے ہیں کہ سیاسی انجینئرنگ ہو رہی ہے ، یہ برطانوی راج کی باقیات کے جو ادارے ہیں وہ ہمارے مستقبل کو روشن دیکھنا پسند نہیں کرتے، آج پانچ سال کی قد غن نہ لگتی تو پی ٹی آئی ختم ہو جاتی، عمران خان کو 2009 میں نا معلوم افراد کی جانب سے جو ملین ڈالرز ملے اس کو کیوں چھپایا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ فیصلے پر زیادہ حیرانی نہیں ہوئی کیونکہ یہ وہی موقف ہے جو جی ٹی روڈ پر نواز شریف کا تھا کہ ایک قانون کے دو ترازو نہیں ہو سکتے ، ایک طرف تو ایک منتخب وزیراعظم کو اقامے کی بنیاد پر بیٹے سے تنخواہ نہ وصول کرنے پر نا اہل کر دیا جاتا ہے اور دوسری طرف یہ کہا جاتا ہے کہ ایک آف شور کمپنی کی اور ڈیکلیئر نہیں ہوئی تو کوئی بات نہیں،یہ فیصلہ ابھی اختتام پذیر نہیں ہوا،جو معیار پانامہ کے فیصلے میں رکھا گیا تھا اس فیصلے نے اس کی نفی کی ہے۔

جو آئین، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کو گالی دیتا ہے اس کیلئے تمام چیزیں حلال ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پوری پی ٹی آئی کے اصل کارکنان کو مبارکباد دوں گی کہ ایک منی لانڈر، ایک چور، ایک ڈاکو اور اے ٹی ایم بند ہو گئی ہے، جہانگیر ترین نے ایک ٹویٹ کی تھی کہ واہ واہ، چوری اور سینہ زوری، جہانگیر ترین صاحب ! شور وہ مچاتے ہیں جو خود چور ہوتے ہیں، اصل چور اور ڈاکو تو وہ خود ہیں، آج وہ اے ٹی ایم بھی بند ہوئی جس سے دھرنے ہوتے تھے، یہودیوں اور ہندوئوں کا پیسہ بھی بند ہو گیا، انہوں نے کہا کہ آج شاہ کو بچانے کیلئے ایک چور اور ڈاکو کی بلی چڑھی ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین نا اہل نہیں ہوئے لگتا ہے کہ خان صاحب کی جیب کاٹی گئی ہے،عمران خان کی نا اہلی کیسے ہو سکتی تھی اگر وہی نا اہل ہو جاتے تو ڈگڈگی بجانے والے کس سے دھرنے کرواتے، کس سے اداروں کو گالیاں دلواتے۔ انہوں نے کہا کہ حرام صدقہ بھی قبول نہیں ہوتا، نہ جانے لوگوں کے پاس ایک مہینہ پہلے سے یہ جادوگروں جیسی خبریں کیسے ہوتی ہیں، سارے کہتے تھے کہ عمران کو بچایا جائے گا اور جہانگیر ترین کو قربان کیا جائے گا، فیصلوں سے پہلے کون ان کہانیوں کو گلیوں میں پھیلا دیتا ہے،پہلے کہا گیا کہ نواز شریف نا اہل ہو ں اور وہ ہو گئے ،1960سے پہلے جتنے بھی آج تک کمیشن بنے کسی کو ان کی پرواہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اہلیت کے فیصلے کرے گا کون ، نواز شریف کو اہلیت کیلئے کسی فیصلے کی ضرورت نہیں، وہ فیصلوں کے مرہون منت نہیں ہیں، عوام آج بھی ان سے اسی طرح محبت کرتے ہیں، اہلیت اور نا اہلیت کا فیصلہ عوامی عدالت کرے گی،عمران خان خود کہتا ہے کہ میرے سے غلطی ہو گئیمگر فیصلہ کہہ رہا ہے کہ نہیں تم معصوم ہو۔ طلال چوہدری نے کہا کہ جس کو سنگسار ہونا چاہیے ہمارا قانون کہتا ہے کہ وہ اہلہے، تبدیلی تو آنی چاہیے،ہم نے اس جنگ کو چھوڑا نہیں، نواز شریف کی جدوجہد جاری رہے گی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ نواز شریف کے مقدمے میں مریم نواز کا ذکر نہیں تھا لیکن جیسے ہی مریم نواز نے کہا کہ ’’روک سکتے ہو تو روک لو‘‘تو ان کا نام بھی آ گیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف خاموش نہیں رہیں گے،یہ عوام کی آواز ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات