Live Updates

عمران خان کو وزیراعظم بننے سے اب کوئی نہیں روک سکتا، ،عمران خان صادق اور امین ہیں، نواز شریف نے چوری کی اور ثابت بھی ہو گیا ہے، عدالت نے عمران خان کو دیانتداری کا سرٹیفکیٹ دے دیا ہے،(ن) لیگ کے گند کی دلدل کے اندر سے ایک کنول کھلا ہے، جسے پبلک آفس ہولڈر ہونے سے پہلے عدالت نے سرٹیفکیٹ دے دیا ہے،، عمران خان اور جہانگیر ترین کا پاناما کے مافیا سے کوئی مقابلہ نہیں، جہانگیر ترین کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کریں گے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں فواد چوہدری ، مراد سعید اور فردوس عاشق اعوان کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 15 دسمبر 2017 18:38

عمران خان کو وزیراعظم بننے سے اب کوئی نہیں روک سکتا، ،عمران خان صادق ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو وزیراعظم بننے سے اب کوئی نہیں روک سکتا، ،عمران خان صادق اور امین ہیں، نواز شریف نے چوری کی اور ثابت بھی ہو گیا ہے، عدالت نے عمران خان کو دیانتداری کا سرٹیفکیٹ دے دیا ہے،(ن) لیگ کے گند کی دلدل کے اندر سے ایک کنول کھلا ہے، جسے پبلک آفس ہولڈر ہونے سے پہلے عدالت نے سرٹیفکیٹ دے دیا ہے،، عمران خان اور جہانگیر ترین کا پاناما کے مافیا سے کوئی مقابلہ نہیں، جہانگیر ترین کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کریں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں فواد چوہدری ، مراد سعید اور فردوس عاشق اعوان نے جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف تین الزامات تھے، پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف درخواست مسترد کی گئی جب کہ جہانگیر ترین کیخلاف درخواست میں دو الزامات مسترد کیے گئے، انہیں ایک الزام پر نااہل کیا گیا جو ایک تکنیکی مسئلہ ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کریں گے لیکن آج کے فیصلے سے ہمارا موقف درست ثابت ہوا ہے، عمران خان اور جہانگیر ترین کا پاناما کے مافیا سے کوئی مقابلہ نہیں، انہوں نے کہا کہ کہ عدالت نے 99فیصد ہمارے حق میں اور ایک فیصد خلاف فیصلہ دیا، جہانگیر ترین پر منی لانڈرنگ، کرپشن اور انسائیڈر ٹریڈنگ کے الزامات مسترد کیے گئے، ان کی نااہلی تکنیکی بنیادوں پر ہوئی، امید ہے نظر ثانی کی درخواست میں سپریم کورٹ یہ فیصلہ واپس لے گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے کہا کہ پورے پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آپ کا وزیراعظم وہ شخص آ رہا ہے جس کا منصب سنبھالنے سے پہلے ہی احتساب ہو گیا،عمران خان کو وزیراعظم بننے سے اب کوئی نہیں روک سکتا،عمران خان صادق اور امین ہیں، نواز شریف نے چوری کی اور ثابت بھی ہو گیا ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سب کو مبارکباد دیتے ہیں کہ آج عدالت نے عمران خان کو دیانتداری کا سرٹیفکیٹ دے دیا ہے،ایک دفعہ پھر قوم کو پتہ چل گیا کہ عمران خان صادق اور امین ہیں، (ن) لیگ کے گندھ کی دلدل کے اندر سے ایک کنول کھلا ہے، جسے پبلک آفس ہولڈر ہونے سے پہلے عدالت نے سرٹیفکیٹ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل میرے خلاف ایک جھوٹی خبر چلائی جاتی رہی لیکن آج جو ایف آئی آر درج ہوئی ہے اس میں میرا نام نہیں ، جن لوگوں نے بے بنیاد خبریں لگا کر مجھے نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے انہیں منہ کی کھانی پڑی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات