Live Updates

اختیارات کے غلط استعمال ،قرضوں کی معافی اور دیگر الزام غلط ثابت ہو گئے،

سپریم کورٹ نے محض ٹرسٹ ڈیڈ کی تشریح کی بنیاد پر میری نااہلیت کا فیصلہ سنایا، تحریک انصاف کے سیکر ٹری جنرل جہانگیر خان ترین کا ٹوئٹر پیغام

جمعہ 15 دسمبر 2017 18:38

اختیارات کے غلط استعمال ،قرضوں کی معافی اور دیگر الزام غلط ثابت ہو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکر ٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ اختیارات کے غلط استعمال ،قرضوں کی معافی اور دیگر الزام غلط ثابت ہو گئے، سپریم کورٹ نے محض ٹرسٹ ڈیڈ کی تشریح کی بنیاد پر میری نااہلیت کا فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں جہانگیر خان ترین نے کہا کہ اختیارات کے غلط استعمال اور قرضوں کی معافی کا الزام غلط ثابت ہوا، انسائیڈر ٹریڈنگ کا الزام بھی عدالت نے اٹھا کر باہر پھینک دیا۔

انہوں نے کہا کہزرعی آمدن کے حوالے سے غلط بیانی کا الزام بھی مکمل طور پر غلط ثابت ہوا، لندن کی جائیداد اور اس کے متعلق مکمل منی ٹریل قابل قبول قرار دیا گیا،تسلیم کیا گیا کہ کچھ نہیں چھپایا گیا اور2011سے بچوں کے اثاثے بھی ظاہر کئے گئے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ عدالت عظمی محض ٹرسٹ ڈیڈ کی تشریح کی بنیاد پر میری نااہلیت کا فیصلہ صادر کرتی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات