Live Updates

سپریم کورٹ :عمران خان کی اہلیت سےمتعلق143صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 15 دسمبر 2017 18:16

سپریم کورٹ :عمران خان کی اہلیت سےمتعلق143صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14دسمبر2017ء ) : سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے، سپریم کورٹ کا عمران خان سے متعلق فیصلہ 143 صفحات پر مشتمل ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے میں پاناما فیصلے کا بھی تفصیلی ذکر شامل ہے، جبکہ جسٹس فیصل عرب کا عمران خان سے متعلق فیصلے میں 13صفحات پر مشتمل اضافی نوٹ بھی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتی فیصلے کے مطابق عمران خان آف شور کمپنی نیازی سروسز لمیٹڈ کے شئیر ہولڈر تھے نہ ڈائریکٹر۔ جس کے باعث کمپنی ظاہر کرنا ضروری نہیں تھا۔ عدالتی فیصلے کے وقت کورٹ روم نمبر1 کی گیلری میں چیف جسٹس کی فیملی بھی موجود تھی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے عمران خان اور جہانگیرترین کیخلاف نااہلی کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عمران خان اور جہانگیرترین کیخلاف سپریم کورٹ میں نااہلی کی درخواست مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی نے 3نومبر 2016ء کو دائر کی ۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 405 دن کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ میں کیس کی 50 سماعتیں ہوئیں۔عدالتی کارروائی میں سات ہزار کے قریب دستاویزات پیش کی گئیں۔سپریم کورٹ نے14نومبر کو کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

آج سپریم کورٹ نے عمران خان اور جہانگیرترین کی نااہلی کیس کافیصلہ سنا دیا ہے۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں عمران خان کو اہل قرار دے دیاہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ جہانگیرترین کو اہل قرار نہیں دیا جا سکتا۔عدالت نےجہانگیرترین کیخلاف اپنے 80صفحات پر مشتمل فیصلے میں یہ بھی قرار دیا کہ جہانگیرترین درست جواب نہیں دے رہے تھے لہذا جہانگیرترین صادق اورامین نہیں رہے۔

جہانگیرترین ایماندار شخص نہیں ہیں۔جہانگیرترین نے اپنے بیان میں مشکوک ٹرمز استعمال کیں۔جہانگیرترین نے اعتراف جرم بھی کیا اور جرمانہ بھی دیا۔واضح ہوگیاکہ جہانگیرترین کی ہی آف شورکمپنیاں ہیں۔ہائیڈ ہاؤس کا اصل مالک جہانگیرترین ہے۔جہانگیرترین نے 50کروڑ روپے بیرون ملک منتقل کیے۔سپریم کورٹ نے کہاکہ جہانگیرترین کی زرعی اراضی کیس کا فیصلہ ابھی فی الحال نہیں سنایاجارہاہے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیت سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے، سپریم کورٹ کا عمران خان سے متعلق فیصلہ 143 صفحات پر مشتمل ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے میں پاناما فیصلے کا بھی تفصیلی ذکر شامل ہے، جبکہ جسٹس فیصل عرب کا عمران خان سے متعلق فیصلے میں 13صفحات پر مشتمل اضافی نوٹ بھی شامل ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :