اوکاڑہ پولیس نے دوران گشت دس افراد سے بھاری مقدار مں چرس ، شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے گرفتار کر لیا

جمعہ 15 دسمبر 2017 18:15

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) اوکاڑہ پولیس نے دوران گشت دس افراد سے بھاری مقدار مں چرس ، شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے ان کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس نے دوران گشت محمد زبیر ولد محمد اللہ دتہ سے 1کلو 565گرام چراس، عثمان خاں ولد رضا خاں سے 425گرام چراس، محمد عمران تاثیر ولد تاثیر امین سے 230گرام چراس، ناظم علی ولد محمد حنیف سے 20لیٹر شراب ، محمد یونس ولد محمد صادق سے 35لیٹر شارب، عبدالرزاق ولد محمد اقبال سے 20لیٹر شراب ، صبح صادق ولد حاجی عبدالرزاق سے 20لیٹر شراب، محمد اجمل ولد محمد علی سے 30بور پسٹل ، محمد لطیف ولد اللہ دتہ سے 30بور پسٹل اور محمد سلیم ولد دوست محمد سے 30بور پسٹل برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :