وزیر اعلیٰ پنجاب کا سینئر صحافی افضل خان اور سی پی این ای کے نائب صدر طاہر فاروق کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعہ 15 دسمبر 2017 18:14

وزیر اعلیٰ پنجاب کا سینئر صحافی افضل خان اور سی پی این ای کے نائب صدر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سینئر صحافی و پی ایف یو جے کے سابق سیکرٹری محمد افضل خان اور سی پی این ای کے نائب صدر طاہر فاروق کے بھائی خالد فاروق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سوگوا ر خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :