آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونیوالے بچے اور اساتذہ پوری قوم کے ہیرو ہیں اور رہیں گے‘ شہبازشریف
قوم شہدائے اے پی ایس کی عظیم قربانی کو کبھی نہیں بھلا پائے گی، شہداء کے بہنے والے خون سے قوم کو امن نصیب ہوا ہے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، برداشت و میانہ روی پر مبنی پاکستانی معاشرے کا قیام ہمارا مشن ہے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی تیسری برسی کے موقع پر پیغام
جمعہ 15 دسمبر 2017 18:14
(جاری ہے)
سانحہ اے پی ایس میں معصوم بچوں کی شہادت پر پوری قوم آج بھی سوگوارہے اورقوم شہدائے اے پی ایس کی عظیم قربانی کو کبھی نہیں بھلا پائے گی ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہداء کے بہنے والے خون سے قوم کو امن نصیب ہوا ہے۔آرمی پبلک سکول کے بچو ں نے محفوظ اورپرامن پاکستان کیلئے اپنے لہو سے تاریخ لکھی ہے ۔ شہید بچوں کے خون کا قرض پاک دھرتی سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرکے اتارنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد آپریشن رد الفساد کے ذریعے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے ۔دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ برداشت و میانہ روی پر مبنی پاکستانی معاشرے کا قیام ہمارا مشن ہے اور قائداعظمؒ کا یہ عظیم مقصد ضرور حاصل کریں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پوری قوم آج آرمی پبلک سکول پشاورکے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو بھر پور اندا ز میں خراج عقیدت پیش کررہی ہے اور ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.